وطن پر قربان ہونے والوں کو سلام، قوم کو بہادر بیٹوں پر ناز ہے، وزیرداخلہ

وطن پر قربان ہونے والوں کو سلام، قوم کو بہادر بیٹوں پر ناز ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر ناز ہے ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے قافلے پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں ،10 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید ،آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔

Scroll to Top