چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب تک کا سب سے بڑا پی سی بی سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پہلی بار 100 اضلاع کے 1400 سکولوں کے 21 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی میچ 19 ستمبر کو دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید سے گھبراتا نہیں، جنہوں نےخود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے سکول کرکٹرز کو پی سی بی کے ایج گروپ اور پاتھ ویز سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔





