ہنگو میں بڑا سانحہ ٹل گیا، سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

ہنگو میں بڑا سانحہ ٹل گیا، سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

سڑک کنارے نصب خطرناک 10 کلو گرام اینٹی ٹینک بم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث ممکنہ بڑی تباہی سے شہر کو بچا لیا گیا۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق واقعہ خیساری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بم کو ناکارہ بنایا، جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ دھماکہ خیز مواد کس نے اور کس مقصد کے لیے نصب کیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو علاقے میں ایک بڑی تباہی کو روکنے میں اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top