صدرپزشکیان سمیت ایرانی اعلیٰ حکام کا امریکہ کا ویزا جاری

صدرپزشکیان سمیت ایرانی اعلیٰ حکام کا امریکہ کا ویزا جاری

 ٹرمپ انتطامیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکہ کا ویزا جاری کردیا، دوسری جانب فلسطین کے صدر کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا ہے ۔

امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی ہے، رپورٹ کے مطابق صدر پزشکیان اور وزیرخارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے اہم وفد اور ضروری اسٹاف کا ویزا منظور کیاگیاہے تاہم وفد میں شامل حکام کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔

  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81 ویں اجلاس آج جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق میزبان ملک کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھائی گئی ہیں، ایرانی حکام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلی سطح کے ہفتے میں شرکت کر سکیں گے تاہم یہ دورہ سفری پابندیوں کے تحت ہوگا۔اور ان پر بعض پابندیاں عائد ہوں گی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Scroll to Top