امریکہ ایران امن معاہدہ اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

امریکہ ایران امن معاہدہ اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدہ اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے۔

’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران ہم اُن عناصر کی مسلسل گمراہ کن معلوماتی مہم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس شور و غوغا کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد معاہدے سے متعلق ٹویٹ ٹروتھ سوشل پرشیئرکردی

پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے، امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔

Scroll to Top