ایران امریکا معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ،ذرائع

ایران امریکا معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ،ذرائع

پاکستان کی کامیاب اور انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کا عمل اپنے حتمی اور تاریخی موڑ پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تاریخی تقریب میں شرکت کے لیے کسی بھی وقت سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جنیوا میں اس وقت ایران اور امریکہ امن معاہدے کے اہم ترین مرحلے کی تکمیل متوقع ہے جس کے باعث پوری دنیا کی نظریں اور عالمی توجہ جنیوا پر مرکوز ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکا،میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے:ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی محاذ پر مسلسل متحرک ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی اس ہنگامی جنیوا روانگی کو عالمی سفارتی حلقوں میں خطے اور دنیا کے امن کے لیے ایک بہت بڑی اور فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کوششیں اب مکمل طور پر نتیجہ خیز ثابت ہو چکی ہیں اور دونوں ممالک طویل کشیدگی کے بعد اب امن کے راستے پر گامزن ہیں۔

Scroll to Top