یوٹیوب نے نیا ان ایپ میسجنگ فیچر متعارف کرنا شروع کر دیا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم YouTube نے اپنا نیا ان-ایپ میسجنگ فیچر وسیع پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے جس کا مقصد صارفین کو ایپ کے اندر ہی ایک دوسرے سے براہِ راست رابطے اور ویڈیوز پر گفتگو کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر گزشتہ سال کے آزمائشی مرحلے میں صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور مطالبے کے بعد اب باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

نئے نظام کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں کونے میں ایک میسجنگ آئیکن ظاہر ہوگا، جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز، شارٹس اور لائیو اسٹریمز کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون چیٹ بھی کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر میں سیکیورٹی اور پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ کسی بھی صارف سے براہِ راست گفتگو شروع کرنے کے لیے پہلے دعوتی لنک بھیجنا لازمی ہوگا، جو صرف سات دن تک کارآمد رہے گا۔

یہ لنک واٹس ایپ یا دیگر تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کیا جا سکے گا تاکہ صارفین اپنی قریبی رابطہ فہرست کے افراد سے ہی گفتگو کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس نے پوسٹس شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

دعوتی لنک قبول کرنے کے بعد صارف کو “Allow messaging” یا “Not now” کا انتخاب کرنا ہوگا، جس کے بعد ہی چیٹ کی سہولت فعال ہو گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ YouTube نے اس سے قبل 2019 تک اسی نوعیت کی میسجنگ سروس فراہم کی تھی جسے بعد میں ختم کر دیا گیا تھا۔ تاہم صارفین کے بڑھتے ہوئے مطالبے کے پیش نظر کمپنی نے ایک بار پھر اس فیچر کو محدود اور کنٹرولڈ شکل میں متعارف کرایا ہے، جس کا فوکس زیادہ تر ویڈیوز کے شیئرنگ اور ان پر گفتگو تک محدود رکھا گیا ہے۔

Scroll to Top