ایکس نے پوسٹس شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب ایکس پر موجود پوسٹس اور ویڈیوز کو براہِ راست انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کیا جا سکے گا۔

ایکس کے ہیڈ آف پروڈکٹ نکیتا بیئر نے ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے فیچر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی ری ایکٹ ود ویڈیو نامی ایک نئی سہولت بھی متعارف کرا رہی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ پر ویڈیو ری ایکشن ریکارڈ کر سکیں گے جبکہ ہر پوسٹ کو ایک تخلیقی کانٹینٹ اسٹوڈیو کی صورت میں استعمال کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

نکیتا بیئر کے مطابق کمپنی فی الحال ایکس سے انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں پوسٹس شیئر کرنے کے دو مختلف طریقوں کی آزمائش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹاکس سوشل میڈیا پر چھا گئے،اسلام آباد ٹاکس’ ایکس (X) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

صارفین ٹائم لائن میں موجود ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فل اسکرین ویو سے بھی پوسٹس اور ویڈیوز کو براہِ راست دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین کسی پوسٹ کو اپنے تبصرے، جواب یا ذاتی رائے کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے، جس سے مواد کو زیادہ ذاتی اور مؤثر انداز میں پیش کرنا ممکن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں خودکار طور پر واٹر مارک شامل ہوگا تاکہ اصل ماخذ کی شناخت برقرار رکھی جا سکے۔

Scroll to Top