امریکا میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

امریکا میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

امریکہ اور بھارت میں الگ الگ فضائی حادثات پیش آئے ہیں جن میں فوجی طیارے گرنے اور جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ لڑاکا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں بھی ایک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں بھارتی فضائیہ کا اے این 32 طیارہ ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق اس حادثے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ کو پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد ایئر بیس پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دونوں واقعات نے فضائی تحفظ اور فوجی آپریشنز سے متعلق خدشات کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے۔

Scroll to Top