وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مرحوم سینیٹر تاج محمد آفریدی کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے جمرود کے علاقے الحاج حجرہ شاہ کس پہنچے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی، سابق سینیٹر مرحوم تاج محمد آفریدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم تاج محمد آفریدی کی المناک حادثے میں وفات ایک بڑا سانحہ ہے، اور ان کے انتقال سے علاقہ ایک اہم سماجی و سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر تاج آفریدی موٹروے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ مرحوم تاج محمد آفریدی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔





