تونسہ کے علاقے جھنگی پولیس چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ پر بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مرکزی گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





