خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی

خیبر پختونخوا سے افسوسناک خبر آگئی

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک گوردوارے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں سکھ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان مردان پولیس کے مطابق واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گوردوارے کے ایک کمرے میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پذیر میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top