ایران سے تیل کی خریداری شروع، 3 ممالک کے نام سامنے آگئے

ایران سے تیل کی خریداری شروع، 3 ممالک کے نام سامنے آگئے

ایران پر عائد امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری شروع کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے سے ایرانی تیل کی سپلائی میں ریکارڈ اضافے نے عالمی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

مارکیٹ میں خام تیل کی فراوانی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، جس سے دنیا بھر میں جاری مہنگائی کے دباؤ میں بھی واضح کمی آنے لگی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ریال کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 دن کا جنرل لائسنس جاری کیا ہےجس کے تحت ایران کو قانونی طور پر اپنا تیل بیچنے کی باقاعدہ اجازت ہوگی۔

امریکی حکام نے اس اقدام کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا کو مزید محفوظ اور خوشحال بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس ریلیف کے بدلے ایران نے امریکہ کو باقاعدہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دے گا۔

Scroll to Top