خیبر پختونخوا ،باجوڑ سے افسوسناک خبر آگئی

خیبر پختونخوا ،باجوڑ سے افسوسناک خبر آگئی

ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اداد بانڈہ اور تارانوں کے فریقین کے درمیان پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا مویشی چرانے کے معاملے پر شروع ہوا، جو بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مزید فائرنگ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے۔

ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کے مطابق صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پولیس مسلسل علاقے میں موجود ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top