اسلام آبادپولیس فورس کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کے لیے حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سینکڑوں نئی اسامیوں پر فوری بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نئے فیصلے کے تحت اسلام آباد پولیس کے دو اہم شعبوں، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لا اینڈ آرڈر ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 934 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔
نئی اسامیوں کی تفصیلات کے مطابق وی آئی پیز کی سیکیورٹی اور حساس تنصیبات کے تحفظ کو مزید فول پروف بنانے کے لیے 997 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کے لیے 937 اسامیاں منظور ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بے روزگاری کے دوران مایوسی سے بچنے کے 7 حیرت انگیز طریقے جانیں
ان آسامیوں پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔فیلڈ آپریشنز کی نگرانی اور انتظامی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے 24 انسپکٹرز کے عہدے بھی اس منصوبے میں شامل ہیں جبکہ 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 50 سب انسپکٹرز بھی بھرتی کئے جائیں گے۔





