برگن اسٹاک، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وفد کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

سوئٹزرلینڈ برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وفد کے درمیان ملاقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ملاقات میں ایرانی وفد کی نمائندگی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں  جبکہ پاکستانی وفد میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔

ملاقات سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور گلے ملے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کر چکے ہیں ۔

Scroll to Top