دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کر رہی ہے جبکہ چند جماعتیں منفی پروپیگنڈا میں مصروف ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی کامیابیوں کو سراہ رہی ہے تاہم چند جماعتیں ملک کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد اب پاکستان معرکۂ معیشت میں بھی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیری عوام کو ایک مضبوط اور مستحکم حکومت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی قربانیاں ملک کی طاقت ، معرکۂ حق میں پاکستان نیوی کا کردار شاندار رہا، وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو بھی پنجاب کی طرز پر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جہاں عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی، ترقیاتی منصوبے اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

Scroll to Top