فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے لیبیا کی مسلح افواج کےڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈ کی ملاقات ہوئی۔

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان مکمل، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے رخصت کیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان فوج دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top