وینزویلا کے بعد جاپان میں زلزلہ

وینزویلا کے بعد اب جاپان کے مختلف علاقوں میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہر لرز اٹھے۔

زلزلے کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی البتہ شہریوں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں آنے والے 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جہاں اب تک 164 افراد کے ہلاک ہونے اور 700 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے یہ شدید جھٹکے دارالحکومت کاراکاس سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : وینزویلا میں 7.5 شدت کا ہولناک زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، بڑے جانی نقصان کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر ان زلزلوں کی شدت 7.2 اور 7.5 تک ریکارڈ کی گئی جس میں پہلے زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

شدید زلزلے کے باعث ملک میں کئی عمارات اور مکانات زمیندوز ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

Scroll to Top