بجٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پوزیشن واضح کردی، بڑا اعلان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا مکمل بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ کو بجٹ پیش کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی بجٹ ایوان میں پیش کریں گے اور تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی اراکین صوبائی بجٹ کی منظوری کے عمل میں وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ کی تیاری سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے، تاہم ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھنا صحت کیلئے بہتر ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود صوبے کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جبکہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ بجٹ کی منظوری کے مرحلے پر سب کی نظریں اسمبلی کارروائی پر مرکوز ہیں۔

Scroll to Top