امریکی صدر نے ایران کی جنگ بندی کی نئی تجاویزمستردکردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کی نئی تجویز مسترد کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایرانی تجویز قابلِ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو شدید معاشی نقصان ہورہا ہے، اسی لیے وہ معاہدے کی خواہش رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور امریکی فوج نے گزشتہ رات 29 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں معاونت کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب آمدنی کے محدود ذرائع رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دیں

ایران کی تجویز کے تحت امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی اور بعض پابندیاں ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز سات روز میں کھولنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی گئی تھی.

Scroll to Top