نو منتخب وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب مؤخر، وجہ سامنے آگئی

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کی یکم جولائی 2026 کو متوقع حلف برداری کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے مطابق تقریب کے مؤخر کیے جانے کا فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کے باعث کیا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ اور وقت کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے تمام کارکنان، معزز مہمانوں اور عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی تاریخ سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین یکم جولائی کو حلف اٹھائیں گے

 واضح رہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ 22 جون پیر کے روز بلا مقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے، اسمبلی میں موجود تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت انہیں حاصل ہے۔

Scroll to Top