عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کی عدم حاضری پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کی عدم پیشی پر پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کا حکم جاری کیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران کیس کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔





