اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جن کے تحت مختلف سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم سی ایم سی سے واپسی کے بعد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سی ٹی او کائنات اظہر خان سے ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے پاس ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر اور ٹریننگ کا اضافی چارج بھی ہوگا جبکہ محمد عتیق طاہر سے ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر اور ٹریننگ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
اسی طرح ایم سی ایم سی سے واپسی پر محمد شعیب مسعود کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سید عنایت علی شاہ سے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ (ر) ذیشان علی کی سپیشل ڈیوٹی کے باعث محمد شعیب مسعود کو ایس پی رورل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

تقرر و تبادلوں سے متعلق تمام احکامات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔





