وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم

ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق مقدمے میں عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت کے مطابق ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے احکامات پر عملدرآمد ضروری ہے۔ سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ریاستی اداروں پر الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔عدالتی کارروائی آئندہ سماعت پر دوبارہ جاری رہے گی۔

Scroll to Top