بھارتی بحریہ کے زیر استعمال اسرائیلی ساختہ بغیر پائلٹ فضائی گاڑی (UAV) ڈرون حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا یہ ڈرون ریاست گجرات کے علاقے دھرم پور میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارتی دفاعی شعبے میں حالیہ عرصے کے دوران طیاروں اور دیگر فضائی آلات کے حادثات پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق جدید فضائی ٹیکنالوجی کے باوجود بار بار پیش آنے والے حادثات دفاعی نظام کی کارکردگی اور دیکھ بھال کے معاملات پر توجہ دلاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات کے بعد اب ڈرون حادثات بھی سامنے آ رہے ہیں، جس سے بھارتی دفاعی اداروں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثات اب معمول بنتے جا رہے ہیں، اور اب بھارتی ڈرونز بھی حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جو ایک بڑی شرمندگی کا باعث ہے۔





