خیبرپختونخوا میں سیکرٹری ریلیف سمیت اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے سیکریٹری ریلیف سمیت دو اعلیٰ افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی منظوری سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر اور سیکریٹری ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ سہیل خان کا فوری طور پر تبادلہ کر کے انہیں ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں بعد میں ان کی اگلی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اسلحہ و منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ؛ 6 ماہ میں 30 ہزار سے زائد مقدمات درج

اسی طرح ایک اور نوٹیفیکیشن کے تحت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات گریڈ 19 کی چیف آف سیکشن مسماۃ تبسم تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جہاں وہ گریڈ 19 کی اسامی پر اپنے نئے فرائض سرانجام دیں گی۔

Scroll to Top