امریکا سے مذاکرات کی درخواست؟ ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، البتہ قطری ثالثوں کے ایران کے دورے کو قبول کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا متناسب جواب دے گا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی حالیہ کارروائیوں کا جواب دے دیا، اب کوئی رعایت نہیں ملے گی، ٹرمپ

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر واشنگٹن نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

Scroll to Top