ورلڈ چیمپئن بھارت کی ایک اور شرمناک ناکامی، انگلینڈ نے بھی وائٹ واش کر دیا

بھارت کو مسلسل دوسری ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، آئرلینڈ کے بعد اب انگلینڈ نے بھی بھارتی ٹیم کو ٹی20 سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔

پانچ میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔

258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 201 رنز بنا سکی، ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر مزاحمت کی تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے شیر انگلینڈ میں ڈھیر، میزبان ٹیم نے بھارت کو بری شکست دے دی

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 257 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، جوس بٹلر نے جارحانہ انداز میں 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہیری بروک 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Scroll to Top