وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیر قطر سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے، جبکہ قطر کے سابق امیر کے انتقال پر شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے قطر روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورۂ قطر کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ سمیت اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ماہِ صفر کا آغاز کب ہوگا؟ چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

حکومت کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top