ماہِ صفر کا آغاز کب ہوگا؟ چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ماہِ صفر کا آغاز کب ہوگا؟ چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 15جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روش ہیں ، پہلی صفر 16جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے ۔

اعلامیے کے مطابق 14جولائی کو دوپہر 2بجکر 43منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا ،15جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے ۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوںمیں چاند نظر آنے کے امکانات روش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   جنوبی وزیرستان روڈ پر دھماکہ، پولیس پیٹرولنگ گاڑی کو نشانہ بنا دیا گیا

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخر ی وقت رات 8بجکر 28منٹ تک ہوگا۔چاند غروب آفتاب کے بعد شہرقائد میں تقریبا64منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔

Scroll to Top