محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبائی انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے گریڈ 20 کے دو سینئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ (PMS گریڈ 20) کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کر دیا گیا ہے۔ فیاض علی شاہ اس سے قبل ایبٹ آباد میں بطور کمشنر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیکرٹری ریلیف سمیت اعلی افسران کے تبادلے
دوسری جانب محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے افسر محمد انور خان (PMS گریڈ 20) کو سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔





