کوئٹہ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانیں دینے والوں کے خلاف باتیں برداشت نہیں کرسکتے، قوم کو دوست نما دشمنوں کو پہنچاننا چاہئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس واقعہ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اے پی سی بھی کریں گے اور بلوچستان کے مسائل پر بات بھی کریں گے۔ حالات جیسے بھی ہوں ہم نے ملکر کام کرنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ میں بلوچستان کسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے نہیں آیا، ملک اور پاکستان فوج کےخلاف زہر اگلا جارہا ہے۔ سپہ سالار کو کہا ہے جتنے وسائل چاہئے ہوں میں فراہم کروں گا۔





