جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر اڈیالہ سے میانوالی جیل منتقل، ماجد ستی قتل کیس میں عمر قید کی سزا بھگتیں گے۔
ماجد ستی قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل سے میانوالی جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فرخ کھوکھر کو سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت اڈیالہ جیل سے میانوالی جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ اپنی سزا پوری کریں گے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد پولیس نے فرخ کھوکھر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائیں اور انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔
اب سزا کے بعد جیل انتظامیہ نے فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل سے میانوالی جیل منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ فرخ کھوکھر کو ماجد ستی قتل کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔





