پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ملک میں کتنے دن کاپیٹرول باقی؟بالآخرتیل کمپنیوں نے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر تیل کمپنیوں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے ذخائر انتہائی کم سطح پر پہنچ گئے ہیں اور اس وقت صرف تقریباً 15 روز کی ضرورت کے برابر پیٹرول موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کے نام 15 جولائی کو بھیجے گئے ایک خط میں او سی اے سی نے پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال کو غیر معمولی حد تک سنگین قرار دیا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت تقریباً 370 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کا ذخیرہ موجود ہے، جو ملکی ضروریات کے مطابق تقریباً 15 دن کے لیے کافی ہے۔

تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اگر تین درآمدی پیٹرول کارگو بروقت نہ پہنچ سکے تو ملک میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

او سی اے سی کے مطابق 66.7 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث آئل کمپنیوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ کم ذخائر، درآمدی ایندھن کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر، طلب میں اضافے اور مالی مشکلات سپلائی میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہیں۔

تیل کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہ سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top