فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ہیڈ کوارٹرز باجوڑ سکاؤٹس میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں اتمان خیل قوم کے ملکان اور مشران نے شرکت کی۔
جرگہ کا انعقاد انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، جبکہ صدارت کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس وقاص گمند نے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد بھی موجود تھے۔
جرگے میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال، خوارج کی نقل و حرکت اور سول ملٹری تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، حکومتی وفد اور زیارت دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات، معاہدے کے مسودے پر اتفاق
مشران نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امن کے قیام اور خوارج کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔





