اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد سینئر افسران کو اہم عہدوں پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعدیہ صدف گیلانی کو ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ آمنہ حسن کو ڈائریکٹر جنرل ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ آمنہ حسن اپنے نئے عہدے کا چارج 6 اگست کو سنبھالیں گی۔
اعلامیے کے مطابق تہمینہ عامر کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ممبر آڈٹ سی آر ایم، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نبیلہ فاران بیگ کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید تقرریوں کے تحت عائشہ فاروق کو ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ فہیم محمد کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنل آڈٹ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مفت سولر سسٹم کی فراہمی، عوام کے لیے بڑی خوشخبری
نوٹیفکیشن کے مطابق فرید اللہ جان خان کو ڈائریکٹر جنرل بی ٹی بی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ یاسمین فاطمہ کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
اسی طرح منیر صادق کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ہونے والی ان تبدیلیوں کا مقصد ادارے کے انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنانا، مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر کرنا اور ٹیکس نظام کو مزید فعال بنانا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے افسران جلد اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں انجام دینا شروع کریں گے۔





