فیفا ورلڈ کپ 2026، انگلینڈ نے فرانس کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

میامی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ہائی وولٹیج تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے روایتی حریف فرانس کو ایک اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

میامی میں کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا تاہم انگلش ہیروز نے حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔

انگلینڈ کی اس شاندار فتح کے سب سے بڑے ہیرو اسٹار فٹبالر بکائیو ساکا رہے جنہوں نے میدان میں جادوئی کھیل پیش کرتے ہوئے یادگار ہیٹ ٹرک اسکور کی اور فرانسیسی دفاعی لائن کو بے بس کر دیا۔

ساکا کے علاوہ ڈیکلن رائس اور ایزری کونسا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے ایک ایک گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب فرانس کی ٹیم نے بھی میچ میں واپسی کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار کلیان ایمباپے نے حریف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے 2 شاندار گول اسکور کیے لیکن وہ اپنی ٹیم کو اس عبرتناک شکست سے نہ بچا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال شائقین ہو جائیں تیار، ورلڈ کپ کا سب سے بڑا معرکہ سجنے کو تیار

دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل اور مجموعی طور پر 10 گولز کی بدولت اس میچ نے شائقینِ فٹبال کے دل جیت لیے۔

Scroll to Top