فرانس کے ایمباپے نے فٹبال تاریخ بدل دی، لیونل میسی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

میامی: فرانس کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال کی تاریخ کا ایک نیا باب لکھ دیا ہے، ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران اپنی شاندار فارم کی بدولت اب فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایمباپے کے مجموعی گولز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی کے 21 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس ناقابلِ یقین کارنامے کے بعد کلیان ایمباپے نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے جس نے فٹبال کی دنیا میں ان کے نام کا ڈنکا بجا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026، انگلینڈ نے فرانس کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کلیان ایمباپے نے محض 27 سال کی عمر میں لیجنڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 22 گولز کا جو نیا سنگِ میل عبور کیا ہے وہ فٹبال کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اور منفرد ریکارڈ بن چکا ہے جس نے انہیں دنیا کا خطرناک ترین اسٹرائیکر ثابت کر دیا ہے۔

Scroll to Top