سونے کی قیمت کہاں جا پہنچی؟ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ آج کے ریٹس سامنے آ گئے

سونے کی قیمت کہاں جا پہنچی؟ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ آج کے ریٹس سامنے آ گئے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں، جن کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top