ٹل میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خوارجیوں کے مرکز کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنا کر 6 خوارجی ہلاک کر دیے

Pakistan SCO Summit 2026

ٹل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارجیوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا، کارروائی میں 6 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارجیوں کے مرکز میں موجود 6 افراد کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بعض سیکیورٹی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود آخری خوارجی کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top