اسلام آباد: ٹیلی کام صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اپ گریڈ کردیا۔
پی ٹی اے نے اپ گریڈ شدہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپ بھی لانچ کردی، جس میں او ٹی پی پر مبنی ملٹی فیکٹر توثیق متعارف کرائی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق نئی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، جسے زیادہ محفوظ اور صارف دوست بنایا گیا ہے۔ صارفین موبائل ایپ کے ذریعے شکایات درج کرنے کے ساتھ ان کی پیش رفت بھی باآسانی دیکھ سکیں گے۔
نئی ایپ میں شکایات کی جانچ پڑتال اور متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے وٹس ایپ صارفین کو خبر دار کردیا
پی ٹی اے کے مطابق موبائل نمبرز سے متعلق مشتبہ فراڈ کی اطلاع دینے کے لیے ایپ میں نیا ماڈیول بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مشتبہ فراڈ سرگرمیوں کی رپورٹ کرسکیں گے۔





