آئی ایم ایف اور پاکستان مذاکرات میں اہم پشرفت ہوئی ہے، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہوگیا، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے، ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کیے، معاشی ٹیم کی مشن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف مذاکرات ،6 لاکھ روپے زرعی آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا
آئی ایم ایف مشن نے کہا ہے کہ سولر پینلز ،الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں، الیکٹریکل گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایتیں ختم کی جائیں، آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں کے پرزہ جات پر رعایتیں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف مشن نے سولر پینلز پر رعایتیں بھی ختم کرنے کا کہہ دیا ہے، آئی ایم ایف کی معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔