شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نورین نیازی کے بیان سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم علاقے میں سرچ آپریشن اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Scroll to Top