مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

آج بدھ کی شب مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت صرف 23 جولائی کے لیے نافذ العمل ہوگی، جبکہ نئی قیمت کا اعلان دوبارہ کل رات کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد صارفین پر مزید مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top