پشاور میں معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی نوعیت کا جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں دو رشتہ دار فریقوں کے درمیان پہلے زبانی تکرار ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ کے تبادلے میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے شواہد اکٹھے کیے۔ واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top