پشاور میں افسوسناک واقعہ

صوابی میں زمین کے مبینہ تنازع پر بھائیوں میں تصادم، ایک جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

استخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے سوگندی میں زمین کی ملکیت کےمبینہ تنازع پر دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواہے جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زمین کے تنازعے پر مبینہ طور پردونوں بھائیوں کے درمیان بات چیت تلخ کلامی میں بدل گئی جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوات، شانگلہ ٹاپ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

پولیس نے اقدامِ قتل اور فائرنگ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی بھائی کو اسپتال میں ہی زیر علاج حالت میں حراست میں لے لیا ہےجبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی چھان بین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top