محمد اعجازآفریدی
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2026ء) کے لیے صوبے بھر کی تحصیل و ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ مراسلے کے مطابق صوبائی حکومت نے 107 میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لیے مجموعی طور پر 72 کروڑ 92 لاکھ 32 ہزار 500 روپے ($72,9232,500$) کی رقم کا اجرا کیا ہے۔ یہ فنڈز “گرنٹ ٹو لوکل کونسلز” کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ فنڈز متعلقہ ٹی ایم ایز کے پرسنل لیجر اکاؤنٹس (PLAs) میں منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کےسرکاری ملازمین کےنئے پے اسکیلز اور کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ خزانہ نے سخت تنبیہ کی ہے کہ جاری کی جانے والی اس رقم سے کوئی بھی ترقیاتی کام سرانجام نہیں دیا جائے گا بلکہ اسے مقررہ انتظامی و بلدیاتی امور کے لیے استعمال کیا جائے گا۔





