رستم: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

شہزاد راجہ

رستم: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں فاروق ولد محمد تاج جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی محمد زیب کی مدعیت میں تھانہ رستم میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق فاروق کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی میں زمین کے مبینہ تنازع پر بھائیوں میں تصادم، ایک جاں بحق

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top