کئی برس بعد ایسا منظر!12 اگست کا سورج گرہن خاص کیوں ہوگا؟بڑی وجہ سامنے آگئی

کئی برس بعد ایسا منظر!12 اگست کا سورج گرہن خاص کیوں ہوگا؟بڑی وجہ سامنے آگئی

رواں سال 12 اگست کو ہونے والا مکمل سورج گرہن فلکیاتی ماہرین اور آسمانی مناظر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس بار کچھ علاقوں میں یہ نایاب منظر سورج غروب ہونے کے وقت بھی دیکھا جا سکے گا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 12 اگست کو مکمل سورج گرہن ہوگا، تاہم دنیا کے بہت کم حصوں میں رہنے والے افراد ہی اس کا مکمل نظارہ کر سکیں گے۔

گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی علاقوں اور پرتگال کے ایک حصے میں رہنے والے افراد مکمل سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔ اسپین میں یہ منظر سورج غروب ہونے کے وقت دکھائی دے گا، جو ایک دلکش اور یادگار فلکیاتی تجربہ ہوگا۔

یورپ اور افریقا کے کئی دیگر ممالک میں جزوی سورج گرہن بھی دیکھا جا سکے گا۔ یورپ کے بیشتر ممالک جبکہ شمالی افریقا کے متعدد علاقوں میں سورج کا کچھ حصہ چاند کے پیچھے چھپتا ہوا نظر آئے گا۔

روس بھی ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں مختلف علاقوں میں سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے کے دوران جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ روس کے غیر آباد علاقے ٹائمیئر جزیرہ نما میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا، جبکہ ملک کے دوسرے سرے پر یہ منظر سورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سورج غروب ہونے کے وقت مکمل سورج گرہن ایک نایاب واقعہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 12 اگست کا گرہن خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر شروع ہوگا، جبکہ یہ فلکیاتی مظاہر رات 2 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

Scroll to Top